حاجیوں کے استقبال کیلئے 4 ہزار کلومیٹر سڑکیں بنالی گئیں

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو عرب نیوز

سعودی عرب میں سڑکوں کی جنرل اتھارٹی نے اس سال حج سیزن 1445 ہجری کے دوران عازمین حج کے استقبال کے لیے مکہ کی سڑکوں کی بڑے پیمانے پر مرمت کی ہے۔

اتھارٹی نے مکہ کی سڑکوں پر کام کے ایک مرحلے کو مکمل کیا ہے۔ اس مرحلے میں بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے اور حجاج کرام کے لیے ایک ہموار اور آرام دہ تجربہ فراہم کرنے کے لیے 4000 کلومیٹر سڑکوں کا سروے کیا گیا اور ان کا جائزہ لیا گیا۔

اتھارٹی کے مطابق 158 کلومیٹر سڑکوں کو اکھاڑ کر دوبارہ بنایا گیا۔ 403 مقامات پر سڑکوں میں موجود شگافوں اور گڑھوں کو درست کیا گیا۔ 2361 کلومیٹر سڑکوں کے اطراف کو صاف کیا گیا۔ 1240 کیوبک میٹر کے فاصلے پر ریت کے ٹیلوں کو ہٹایا گیا۔

اتھارٹی نے کہا ہے کہ 421 مقامات پر پانی کی ندیوں کو صاف کیا گیا۔ اس طرح 4000 کلومیٹر کی سڑکوں کو مرمت اور از سر نو تعمیر کرنے کے بعد تیار کیا گیا۔

جنرل اتھارٹی نے کہا کہ حج بیت اللہ کے لیے آنے والے ضیوف الرحمن کو بہترین خدمات فراہم کرنے کی پوری کوشش کی جاتی ہے۔ سعودی عرب میں سڑکوں کا ایک بہت بڑا نیٹ ورک ہے۔ سڑکوں کے اس کو رابطے کے لحاظ سے دنیا کا اپنی نوعیت کا پہلا نیٹ ورک سمجھا جاتا ہے۔

علاوہ ازیں جنرل اتھارٹی کے قائم مقام سی ای او انجینئر بدر الدلامی نے مقدس مقامات کی طرف جانے والی متعدد سڑکوں کا معائنہ کیا۔ یہ سڑکیں 2,000 کلومیٹر سے زیادہ طویل تھیں۔

Related Posts