کراچی کی ٹیوشن کمپنی دبئی میں بچوں کو تعلیمی سہولت فراہم کرے گی

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو عرب نیوز

کراچی بیسڈ اسٹارٹ اپ نے دبئی میں مقیم پاکستانیوں کے بچوں لیے ٹیوشن فراہمی کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ ٹیوشن اسٹارٹ اپ دبئی کے ماحول کے مطابق تعلیم فراہم کرے گا۔

اس کا بنیادی مقصد بہتر، آسان اور مقابلتاً کم اخراجات کے ساتھ ٹیوشن فراہم کرنا ہے تاکہ دبئی میں مقیم پاکستانیوں کے بچے بھی ٹیوشن لے سکیں۔ ایک اندازے کے مطابق دبئی میں مقیم پاکستانیوں کے تقریباً 20 ہزار بچے اسکول نہیں جا رہے ہیں۔

العربیہ کے مطابق پاکستان ایسوسی ایشن دبئی (پی اے ڈی) کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کراچی کی اسٹارٹ اپ کمپنی کے ساتھ ایم او یو پر ماہ فروری میں دستخط ہوئے ہیں۔ ان کے تعاون سے پاکستانیوں کے 20 ہزار بچوں کو فائدہ پہنچے گا۔

متحدہ عرب امارات میں رہنے والے پاکستانیوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے پاکستان ایسوسی ایشن دبئی 1963 میں قائم کیا گیا تھا۔

کراچی کا اسٹارٹ اپ ‘لرن اسکول اکیڈمی’ گزشتہ چار سالوں سے بیرون ملک رہنے والے پاکستانیوں کے بچوں کو تعلیمی دنیا میں مدد فراہم کر رہا ہے تاکہ ڈیجیٹل اسکولنگ کے ذریعے طلبہ کی مدد کی جائے۔

پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کے جنرل سیکرٹری زاہد حسین کے مطابق اس منصوبے سے شرح خواندگی بڑھانے میں مدد ملے گی۔نیز اسکولوں سے باہر بچوں کی زندگیوں اور صلاحیتوں کو بہتر بنانے میں بھی مفید ثابت ہوگا۔

لرن اسکول اکیڈمی کے سی ای او وہاج کیانی نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں پرائیویٹ اسکولوں کی فیسیں بہت زیادہ ہیں۔ جس کی وجہ سے پاکستانی اپنے بچوں کو اسکولوں میں داخل نہیں کرا سکتے ہیں اور بچے تعلیم حاصل نہیں کر پاتے۔

Related Posts