مسافر کوچ ٹریلر سے ٹکرا گئی، 5 افراد جاں بحق، 10 سے زائد زخمی

تازہ ترین

تازہ ترین

road crash claims five lives in Matiari

ضلع مٹیاری میں قومی شاہراہ پر مسافر کوچ ٹریلر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 10 سے زائد زخمی ہوگئے۔

حادثہ قومی شاہراہ پر مٹیاری کے علاقے سیکھت تھانے کی حدود میں پیش آیا جہاں کراچی سے پنجاب جانے والی کوچ ٹریلر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق اور 10 سے زائد زخمی ہوگئے۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور جاں بحق اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔

اس سے قبل مئی کے مہینے میں گلگت بلتستان کے شہر دیامر میں ایک بس گہری کھائی میں گرنے سے کم از کم 20 افراد جاں بحق اور 21 زخمی ہو گئے تھے۔

حادثہ دیامر کے علاقے یشوخالداس میں شاہراہ قراقرم پر پیش آیا۔ بس راولپنڈی سے ہنزہ جا رہی تھی کہ ڈرائیور سے بے قابو ہو کر کھائی میں گر گئی تھی۔

چند روز پہلے ٹول پلازہ کے قریب ایک ٹریفک حادثے میں 2افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

Related Posts