سورج آج بھی آگ برسائے گا، کراچی سمیت کون کون سے شہر میں ہیٹ ویو کا خدشہ؟

تازہ ترین

تازہ ترین

Met Office issues heatwave warning for parts of Pakistan
(فوٹو؛ فائل)

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے مئی کے دوران پاکستان بھر میں ہیٹ ویو کے حوالے سے وارننگ جاری کرتے ہوئے درجہ حرارت میں اضافے کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، بالخصوص جنوبی علاقوں میں موسم شدید خشک رہے گا۔

اسلام آباد میں اپریل اور مئی میں ہونے والی بارشوں کی وجہ سے گرمی کی شدت ابھی عروج پر نہیں آئی ہے تاہم آنے والے دنوں میں غیر معمولی گرم رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر جنرل مہر صاحبزادہ خان نے بتایا کہ اس سال پاکستان میں اوسط سے زیادہ بارشوں کا امکان ہے، سندھ اور بلوچستان سب سے زیادہ متاثرہ علاقے ہیں۔ انہوں نے مزید وضاحت کی کہ درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ہوگا جس سے جنوبی پنجاب کے علاقے بھی متاثر ہوں گے۔

ماہرین موسمیات شہریوں کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ گرمی کی لہر کے اثرات کو کم کرنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں جیسے کہ سر ڈھانپنا اور ہائیڈریٹ رہنا۔محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق کراچی میں آج بھی شدید گرمی کا امکان ہے۔

کراچی میں آج موسم کافی مرطوب ہے۔اس وقت ہی درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری تک تجاوز کرچکا ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 55 سے 65 فیصد ہے۔دوپہر میں زیادہ سے زیادہ پارہ 36 سے 37 ڈگری تک تجاوز کرسکتا ہے۔

Related Posts