مریم نواز نے عدالت کے باعث اربوں کے نقصان کی نشاندہی کیسے کی؟

تازہ ترین

تازہ ترین

مریم نواز
(فوٹو: ڈان)

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عدالت کے باعث اربوں کے نقصان کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر عدلیہ ایگزیکٹو کے کام میں مداخلت کرے تو ملک کیسے چل سکتا ہے؟

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گورنمنٹ ٹیکنالوجی کالج برائے خواتین میں ترقیاتی پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر عدلیہ ایگزیکٹو کے کام میں مداخلت کرے گی تو ملک کیسے چلے گا؟ ہائیکورٹ نے اورنج ٹرین منصوبے کو التواء میں ڈال دیا۔

خطاب کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اورنج لائن ٹرین منصوبہ روکنے سے اربوں کا نقصان ہوا اور اب کسی اور کیس میں الیکٹرک بائیک نہ دینے کا کہا جارہا ہے۔ جب بچوں کے ہاتھوں میں پیٹرول بم دیا گیا تھا، اس وقت عدالت حرکت میں کیوں نہیں آئی؟

بچوں کے ہاتھوں میں پیٹرول بم؟
جب سابق وزیراعظم عمران خان کو ان کی رہائش گاہ زمان پارک سے گرفتار کیا جانا تھا، اس سے قبل خوب ہنگامہ آرائی ہوئی، اس دوران بعض پی ٹی آئی کارکنان نے بوتلوں میں پیٹرول بھر کر آگ لگائی اور پولیس کی جانب اچھال دی جسے پیٹرول بم کا نام دیا جاتا ہے۔

Related Posts