مولانا فضل الرحمن نے عمران خان کے متعلق بڑا یو ٹرن لے لیا

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو پاک میڈیا

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے یو ٹرن لیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کو یہودی ایجنٹ کہنے کو سیاسی بیان قرار دیدیا۔

ملتان میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے عمران خان سے متعلق اپنے سابقہ موقف پر وضاحت دے دی۔

انہوں نے کہا کہ دس، بارہ سال بانی پی ٹی اور ہم مد مقابل رہے ہیں، یہودی ایجنٹ کہنا گالی نہیں ہے بلکہ یہ احتجاج کا عنوان ہے۔

جے یو آئی سربراہ نے کہا کہ مجھ سے پوچھنا چاہیے تھا کہ میں یہودی ایجنٹ کیوں کہہ رہا تھا، پی ٹی آئی والے پہلے آتے تو بھی ان کے سامنے اپنا موقف رکھتا، آج بھی رکھا ہے۔

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے امکان کے سوال پر انہوں نے جواب دیا کہ ہم سیاسی لوگ ہیں، مذاکرات سے انکار نہیں کریں گے، مذاکرات کا ماحول بنتا ہے تو حوصلہ افزائی کریں گے۔

Related Posts