حکومت نے پٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کردی

تازہ ترین

تازہ ترین

فائل فوٹو

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی ہے۔

اوگرا  نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری وزیر اعظم شہباز شریف کو ارسال کر دی تھی۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہےکہ  پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے سے زائد کی کمی کردی گئی ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7  روپے سے زائد کی کمی کردی گئی ہے۔

دوسری جانب ساتھ ہی مٹی کے تیل کی قیمت میں 9 روپے سے زائد کی کمی کی گئی ہے، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 7 روپے سے زائد کی کمی ہو گئی ہے۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق نوٹی فکیشن جاری ہونے کے ساتھ ہی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور نئی قیمتوں کا اطلاق 16 مئی کی رات سے ہی ہو گا۔

Related Posts