تنقید مسترد، مریم نواز نے پولیس کے بعد ایلیٹ فورس کی وردی پہن لی

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو اسکرین گریب

مخالفین کی تنقید مسترد، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب پولیس کے بعد ایلیٹ فورس کی وردی پہن لی، ان کا کہنا ہے خوش نصیب لوگوں کو وردی پہننا نصیب ہوتی ہے۔

مریم نواز نے لاہور میں ایلیٹ فورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں ایلیٹ فورس کی یونیفارم پہن کر شرکت کی۔ تقریب سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ ایلیٹ فورس بھی نواز شریف اور شہباز شریف کا لگایا ہوا پودا ہے۔

انھوں نے ایلیٹ فورس کے باوردی افسران اور اہلکاروں کو مخاطب کرکے کہا کہ یونیفارم پہن کر اس تقریب میں شرکت سے جتنی خوشی آپ کے گھر والوں کو ہو رہی ہے اتنی ہی مجھے بھی ہو رہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ بطور وزیراعلیٰ آپ کی پاسنگ آؤٹ دیکھ کر حوصلہ ملا، میں آپ ہی میں سے ہوں، اور آپ سے اظہار یکجہتی کے لئے آپکی یونیفارم پہن کر آئی ہوں۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ 800 کامیاب بچے میرے سامنے کھڑے ہیں، جن میں خواتین بھی ہیں، کامیاب ہونے والوں کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایلیٹ فورس کی استعداد کا بڑھانے کے لئے ہر ممکن وسائل مہیا کریں گے۔

مریم نواز نے وردی پہن کر پریڈ کا معائنہ کیا، تقریب میں صوبائی کابینہ کے ممبران، آئی جی پنجاب، اعلیٰ پولیس افسران اور پاس آؤٹ ہونے والوں کی فیملیز نے بھی شرکت کی۔

Related Posts