ابھی رکو، ذرا صبر کرو۔۔۔ سورج آگ تو اگلے ہفتے سے برسائے گا

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو بزنس ریکارڈر

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ پاکستان کے بیشتر علاقوں خصوصاً پنجاب اور سندھ میں آئندہ ہفتے موسم شدید گرم رہے گا اور ملک میں ہیٹ ویو کی لہر کئی علاقوں کو متاثر کرے گی۔

محکمہ موسمیات کی ایڈوائزری کے مطابق موسم میں شدت 21 مئی سے شروع ہوگی اور شدید گرمی کی لہر 23 سے 27 مئی میں ہیٹ ویو میں تبدیل ہوجائے گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق “سندھ اور پنجاب میں منگل سے جمعرات تک دن کا درجہ حرارت معمول سے 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈ اور جمعرات سے پیر تک 06 سے 08 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

اس حوالے سے مزید کہا گیا کہ اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور بلوچستان میں 21 سے 27 مئی تک درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہے گا۔

ملک کے بالائی علاقوں میں جمعہ اور ہفتہ کو بلوچستان، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور سندھ کے کئی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے کسانوں کو اس کے مطابق فصلوں کا انتظام کرنے کا مشورہ دیا اور مزید کہا کہ گھروں سے غیر ضروری طور پر نکلنے سے گریز کریں۔

Related Posts