ایئر ہوسٹس کی جاب کیسے حاصل کی جاسکتی ہے؟

تازہ ترین

تازہ ترین

فائل فوٹو

ایئر ہوسٹس یا فضائی میزبان کی جاب اور ملازمت کا شمار روزگار کے ان ذرائع میں ہوتا ہے، جن کا حصول ایک بڑی تعداد کیلئے خواب ہے۔

معاشرے میں ایئرہوسٹس کی جاب کو بہت باعزت، سیمبولک اور دلچسپی کا مرکز سمجھا جاتا ہے اور ہر خاندان چاہتا ہے کہ اس کی بیٹی ایئر ہوسٹس کی ملازمت حاصل کرے۔

تاہم یہ بہت کم لوگوں کو ہی معلوم ہے کہ یہ جاب کیسے حاصل کی جاتی ہے، اس کیلئے کیسے اپلائی کیا جاتا ہے، اس کیلئے تعلیم اور عمر کی حد کیا ہے؟

اس رپورٹ میں ہم نے ایک ایئرہوسٹس سے ملاقات اور انٹرویو پر مشتمل ویڈیو کے لنک کے حوالے سے تمام ضروری معلومات جمع کی ہیں، جن کا جاننا ایئر ہوسٹس بننے کا خواب دیکھنے والوں کیلئے فائدے سے خالی نہیں ہوگا۔

عمر کی حد

ایئر ہوسٹس کیلئے عمر کی حد 18 سال سے لیکر 36 سال تک ہے، 18 سال کی لڑکی ایئرہوسٹس کی جاب کیلئے اپلائی کرنے کی قابل ہے، جبکہ سروس میں 36 سال کی عمر رہ سکتی ہے۔

36 سال کے بعد بھی ایئرہوسٹس سروس پر رہ سکتی ہے، تاہم عمر کے اس مرحلے میں فٹنس، صحت اور ظاہری خدوخال میں مطلوبہ معیار پر پورا اترنا ضروری ہے۔

تعلیمی قابلیت

ایئر ہوسٹس کی جاب کیلئے بنیادی طور پر انٹرمیڈیٹ کی ڈگری ضروری ہے، زیادہ سے زیادہ تعلیم کی کوئی حد نہیں۔

ملازمت کے حصول کا طریق کار

کسی بھی ایئر لائن کمپنی کی طرف سے ایئرہوسٹس کی جاب پر ضرورت کا اشتہار آنے کے بعد اس کے دیئے گئے شیڈول کے مطابق سب سے پہلے تحریری ٹیسٹ ہوتا ہے۔

ٹیسٹ میں کامیابی کے بعد انٹرویو ہوتا ہے، جس میں صحت، فٹنس اور اٹیٹیوڈ کا امتحان لیا جاتا ہے۔

دونوں امتحانات میں کامیابی کے بعد سول ایوی ایشن کا ٹیسٹ پاس کرکے لائسنس حاصل کرنا پڑتا ہے۔

لائسنس ملنے کے بعد متعلقہ کمپنی اور سول ایوی ایشن کی جانب سے سیکورٹی، صحت، متعلقہ اسکلز کی تربیت کی کلاسز لینا پڑتی ہیں، اس کے بعد ہی سروس شروع ہوجاتی ہے۔

پرکشش تنخواہ 

تمام امتحانات پاس اور لائسنس حاصل کرنے کے بعد ملازمت پکی ہوجاتی ہے اور ایئرہوسٹس کو 6 فیگرز میں تنخواہ پیش کی جاتی ہے جو بڑے اچھے پیکیج پر مشتمل ہوتی ہے۔

ڈیوٹی 

ایوی ایشن کے بین الاقوامی قوانین کے مطابق ڈیوٹی کا اسٹینڈر ٹائم مہینے میں 100 گھنٹے ہیں۔ طریق کار یہ ہے کہ جتنی ڈیوٹی ہوتی ہے، اس کے دگنا ریسٹ ملتا ہے، مثال کے طور پر اگر 8 گھنٹے ڈیوٹی انجام دی ہے تو اس کے بعد 16 گھنٹے ریسٹ کے ملیں گے۔

سفر در سفر

اسمارٹ ڈیوٹی اور اسمارٹ سیلری پیکیج کے ساتھ ایک بڑی چارمنگ اس ڈیوٹی میں یہ ہے کہ ایئر ہوسٹس ہوائی جہاز پر پوری دنیا کی سیر کرتی ہے، جو اس جاب کی کشش میں مزید اضافے کے باعث ہے۔

Related Posts