سیاچن اور بلتستان سے تعلق رکھنے والے پاکستان کے سب سے کم عمر اور مقبول ترین وی لاگر بہن بھائی محمد شیراز اور مسکان نے وی لاگنگ چھوڑنے کا اعلان کرکے اپنے ویورز کو حیرت میں مبتلا کر دیا ہے۔
گزشتہ روز اپنے آخری وی لاگ میں ننھے ولاگر محمد شیراز اور ان کی چھوٹی بہن مسکان نے بہت ہی جذباتی انداز میں اپنے فالوورز کو اپنے اس انتہائی غیر متوقع فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے الوداع کہا۔
محمد شیراز نے اس اقدام کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ان کے والد نے پڑھائی کی وجہ سے اب ان کو مزید وی لاگنگ جاری رکھنے سے منع کردیا ہے۔
یاد رہے کہ گلگت بلتستان کے علاقے سیاچن سے تعلق رکھنے والے کمسن وی لاگر 6 سالہ شیراز کی ویڈیوز چند ماہ قبل سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔
اس وقت شیراز کے یوٹیوب چینل پر 10 لاکھ سے زیادہ سبسکرائبرز موجود ہیں اور انہوں نے حال ہی میں گولڈن بٹن حاصل کیا تھا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








