زرتاج گل وزیر کیلئے نازیبا کلمات پر طارق بشیر چیمہ کی اسمبلی رکنیت معطل

تازہ ترین

تازہ ترین

طارق بشیر چیمہ
(فوٹو: جی این این)

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی  ایاز صادق نے سابق وفاقی وزیر زرتاج گل وزیر کے خلاف نازیبا کلمات پر طارق بشیر چیمہ کی اسمبلی رکنیت معطل کردی ہے۔

تفصیلات کے طمابق طارق بشیر چیمہ نے سنی اتحاد کونسل کی خاتون رکن زرتاج گل وزیر کیلئے نامناسب کلمات استعمال کیے، جس پر اسپیکر نے سخت اقدام اٹھاتے ہوئے مسلم لیگ (ق) کے رکن طارق بشیر چیمہ کی رکنیت قومی اسمبلی کے رواں سیشن تک معطل کردی۔

اسپیکر ایاز صادق کی جانب سے نازیبا کلمات پر طارق بشیر چیمہ کی  قومی اسمبلی کی رکنیت معطل کیے کی قرارداد پیش کی گئی جو ایوان نے متفقہ طور پر منظور کر لی۔ قرارداد میں اسپیکر ایاز صادق کا کہنا تھا کہ واقعے سے بہت سے ارکان کی دلآزاری ہوئی۔

قرارداد میں کہا گیا کہ زرتاج گل وزیر کے خلاف نازیبا کلمات پر طارق بشیر چیمہ کی معطلی قومی اسمبلی کے سب اراکین کا متفقہ فیصلہ ہے۔ آج سے 2 روز قبل زرتاج گل وزیر کیلئے نازیبا الفاظ کے استعمال پر سنی اتحاد کونسل کے اراکین سراپا احتجاج تھے۔

بعد ازاں مسلم لیگ (ق) کے رکن طارق بشیر چیمہ نے عمران خان دور کی سابق وزیرِ موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر سے معافی مانگ لی جن کو زرتاج گل وزیر نے وسیع القلبی کا مظاہرہ کرتے ہوئے معاف کردیا تھا، تاہم رکنیت معطلی قومی اسمبلی کا اصولی فیصلہ ہے۔

Related Posts