کیا فیفا فلسطینی درخواست پر اسرائیل پر پابندی عائد کرے گا؟

تازہ ترین

تازہ ترین

فیفا
(فوٹو: آن لائن)

فٹ بال کے عالمی میچز منعقد کرانے والی بین الاقوامی اتھارٹی فیفا نے غزہ جنگ کے دوران اسرائیل پر پابندی لگانے کی فلسطینی درخواست پر اپنا فیصلہ مؤخر کردیا ہے۔

تاحال فیفا کی جانب سے اسرائیل پر پابندی عائد کرنے یا نہ کرنے کا کوئی واضح فیصلہ سامنے نہیں آیا، فیفا کا کہنا ہے کہ ہم اسرائیل کو بین الاقوامی میچز سے معطل کرنے کی فلسطینی تجویز پر فیصلے کیلئے جولائی میں اجلاس بلانے سے قبل قانونی مشاورت کریں گے۔

صدر پی ایف اے جبریل رجب کا کہنا ہے کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ فیفا تاریخ کے دائیں جانب کھڑا ہو، اگر اب نہیں تو ایسا کب ہوگا؟ فیفا غزہ پر حملوں اور فلسطین میں جاری نسل کشی سے لاتعلق رہنے کا متحمل نہیں ہوسکتا، جس پر فیفا کا فیصلہ سامنے آنے کی توقع ہے۔

فلسطینی فٹ بال ایسوسی ایشن (پی ایف اے) کی جانب سے اسرائیلی فٹ بال ایسوسی ایشن (آئی ایف اے) پر غزہ جنگ میں شمولیت کے باعث فیفا کے قوانین کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کیے گئے جس پر فیفا کے صدر گیانی انفنٹینو نے فیصلے پر فیفا کی پیشرفت سے آگاہ کیا۔

صدر پی ایف اے جبریل رجب نے 211 رکن ایسوسی ایشنز کے مندوبین سے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ فیفا اپنے قوانین کی خلاف ورزیوں یا پھر فلسطین میں جاری نسل کشی سے لاتعلق نہیں رہ سکتا۔ صدر فیفا نے کہا کہ ہم آزاد قانونی مشاورت کا حکم دیں گے جبکہ ہمارا ایک غیر معمولی اجلاس 25جولائی تک ہوگا۔

Related Posts