خود کو تیس مار خان سمجھنے والے علی امین گنڈاپور نے کچھ کرنا نہیں، رانا ثناء اللہ

تازہ ترین

تازہ ترین

رانا ثناء اللہ
(فوٹو: آن لائن)

لاہور: وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ خود کو تیس مار خان سمجھنے والے علی امین گنڈا پور نے اصل میں کرنا کچھ نہیں ہے کیونکہ وہ صرف ہوائی فائرنگ کرتے ہیں۔

نجی ٹی وی (جیونیوز) کا کہنا ہے کہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اگر تحریکِ انصاف اسٹیبلشمنٹ یا اسٹیبلشمنٹ تحریکِ انصاف سے بات کرنا چاہے تو بالکل کرے، لیکن اسٹیبلشمنٹ نے ان کا ساتھ نہیں دیا۔

گفتگو کے دوران رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی والے اسٹیبلشمنٹ سے کہتے تھے کہ بات کریں، ہم اپوزیشن کو ختم کریں گے، جب اسٹیبلشمنٹ نے ساتھ نہ دیا تو پی ٹی آئی نے ان کو میر جعفر اور میر صادق قرار دے دیا۔ ان کا جھگڑا اسٹیبلشمنٹ سے مداخلت کروانا ہے۔

وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل میں سب کچھ دیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک میں ڈنڈے سے جمہوریت چلائی جارہی ہے۔ میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو خط لکھوں گا۔

Related Posts