جرم کی داستان پر مبنی سیریز انڈر دی برج امریکی ٹیلی ویژن پر پیش کی جانے والی منی سیریز ہے جو ہولو پر اسٹریم کی جاسکتی ہے۔
گزشتہ ماہ 17 اپریل کے روز اس سیریز کا پریمیئر سامنے آیا جبکہ یہ سیریز انڈر دی برج نامی ربیکا گوڈفری کی کتاب پر مبنی ہے۔ تاہم بہت سے لوگ یہ نہیں سمجھ سکے کہ کیا یہ کہانی حقیقت پر مبنی ہے یا مکمل طور پر تصوراتی، تو اس کا جواب دونوں کے امتزاج کے طور پر دیا جاسکتا ہے۔
کہانی کا پلاٹ
انڈر دی برج رینا ورک کی کہانی ہے جو 14 سالہ لڑکی ہے جسے اس کے دوستوں نے 1997میں قتل کردیا۔ اس طرح قارئین کو یہ اندازہ لگانے میں آسانی ہوگی کہ وہ کھوجی جس کا نام کیم بینٹ لینڈ ہے، اس نے دراصل ان سپاہیوں کی جگہ لی ہے جو کیس کی تفتیش کر رہے تھے۔
دو کھوجیوں کو قاتل کو گرفتار کرنے کیلئے ٹیکساس کی سرحد کے دونوں اطراف جرائم کے مرتکب مجرم کو پکڑنا ہوگا۔ سیریز کیلئے کل 8اقساط ہیں جن میں مکمل کہانی سموتے ہوئے ایک قتل کا محرک جاننے کی کوشش کی گئی ہے۔
:max_bytes(150000):strip_icc()/Under-The-Bridge-041524-5f9b9a43dd3a40a78fef6253705cea50.jpg)
سچی کہانی پر مبنی
کینیڈین صوبے برٹش کولمبیا کی رہائشی 14 سالہ رینا ورک کو تشدد کا نشانہ بنا کر نمکین پانی میں ڈبو دیا گیا جس سے وہ 1997 میں ہلاک ہوگئی تھی۔ قتل کی تفتیش میں 6 کمسن لڑکیاں اور ایک لڑکا ملوث نکلا جن کو سزائیں سنائی گئیں۔
ٹی وی کیلئے یہی کہانی پیش کرنے کیلئے کوئن شیفرڈ نے اصلی کہانی نگار گوڈفری کی موت (اکتوبر 2022) سے قبل ان کے ساتھ بہت قریب رہ کر کام کیا۔
کاسٹ میں شامل فنکار
ڈرامہ سیریز کی کاسٹ میں للی گلیڈ اسٹون، ورتیکا گپتا، کلو گائیڈری، جیون وانا والٹن، ازی جی، آیانا گوڈ فیلو، عذرا فاروق خان اور آرچی پنجابی کے نام شامل ہیں۔ کہانی میں تمام فنکاروں کی اداکاری اور کرداروں کے ساتھ انصاف کو سراہا جارہا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








