بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی 18نمبر کی شرٹ پہنتے ہیں، اس حوالے سے آج سے ٹھیک 1 سال قبل یعنی 18 مئی 2023ء کو ویرات کوہلی نے اہم انکشافات کیے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی بلے باز ویرات کوہلی نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران شرٹ کے نمبر سے منسلک کہانی سے پردہ ہٹاتے ہوئے کہا کہ انڈر 19 ٹیم میں مجھے پہلی بار 18 نمبر کی شرٹ ملی تھی، میں نے یہ شرٹ نمبر لینے کا مطالبہ نہیں کیا بلکہ یہ نمبر مجھے دیا گیا۔انہوں نے مزید انکشافات بھی کیے۔
Today’s date ???? VK’s jersey no.@ImVkohli explains the importance of 1️⃣8️⃣ in his life’s events! Will today’s match in the #RaceToPlayOffs add to the list?
Tune-in to #SRHvRCB at #IPLonStar
Today | Pre-show at 6:30 PM & LIVE action at 7:30 PM| Star Sports Network #BetterTogether pic.twitter.com/SWlA8gT3d0— Star Sports (@StarSportsIndia) May 18, 2023
آج سے 1 سال قبل دئیے گئے بیان کے مطابق ویرات کوہلی کا شرٹ نمبر 18 پہنے کی اصل وجہ بتاتے ہوئے کہنا تھا کہ تب میرے لیے یہ صرف ایک نمبر تھا، لیکن وقت کے ساتھ یہ نمبر میری زندگی میں بہت اہم بن گیا۔
سابق بھارتی کپتان نے کہا کہ انڈین ٹیم کیلئے میں نے پہلا میچ 18 اگست 2008 کو کھیلا، 2008 میں 18 دسمبر کو میرے والد بھی انتقال کرگئے تھے، یہ دونوں تاریخیں میری زندگی میں بڑی اہم ہیں، اور یہ شرٹ مجھے ان واقعات سے بہت پہلے ملی۔
انہوں نے کہا کہ اس نمبر کا میرے ساتھ جادوئی تعلق بن چکا ہے، کبھی سوچا نہیں تھا کہ لوگ میرے نام اور نمبر کی شرٹ پہنیں گے۔واضح رہے کہ ویرات کوہلی نے اپنی غیر معمولی بلے بازی کے باعث کپتان نہ ہوتے ہوئے بھی ٹیم میں اپنی اہمیت برقرار رکھی ہوئی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








