کانز فلم فیسٹیول 2024 کی شروعات 14 مئی سے فرانس میں شروع ہو گئی ہے جو 25 مئی تک جاری رہے گی، اس دوران حسن و دلکشی کے اس عالمی میلے میں دنیا بھر کی مقبول فلمی شخصیات شرکت کریں گی۔
76 ویں کانز فلم فیسٹیول میں فلموں کی نمائش کے ساتھ ساتھ ریڈ کارپٹ پر اداکاروں کا اسٹائل پر توجہ کا مرکز بن گیا، فیسٹیول پچیس مئی تک جاری رہے گا۔
رواں سال کانز فلم فیسٹیول میں فلم باربی کے ڈائریکٹر گریٹا گرویگ، ’کلرز آف دی فلاور مون‘ کے لیلی گلیڈاسٹون اور جیمز بانڈ کے اداکار ایوا گرین جیوری ممبران میں شامل ہیں، جبکہ ان کے ساتھ اسپیشن ڈائیریکٹر انتونیون باین اور ترکش اسکرین رائٹر ایبرو سیلان بھی جیوری کا حصہ ہیں۔

دوسری جانب رواں سال کانز کے میلے میں 120 ملین ڈالرز کے پراجیکٹ میگالاپولیس 16 مئی کو دکھائی جائے گی، جس میں آدم ڈرائیور اور اوبرے پلازا نے سلور اسکرین پر ڈیبیو دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کانز 2024 میں تھائی لینڈ کے واٹر فیسٹیول کی دوبارہ انٹری ہوئی ہے، جبکہ اس سال پہلے کے مقابلے میں بہتر اور بڑا قرار دیا جا رہا ہے۔
فلمی دنیا کے سب سے بڑے میلے کے پیش نظر جنوبی فرانس مشہور شخصیات سے بھرا ہوا ہے، جہاں ملکی اور غیر ملکی پرستار جلوہ موجود ہیں۔

کانز کے میلے میں معروف بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے نے بھی سب کی توجہ خوب سمیٹ لی ہے، اداکارہ نے سیاہ رنگ کا لباس زیب تن کیے ہوئے تھا، جبکہ دوسرے دن اداکارہ نے سلور رنگ کا لباس پہنا تھا جس پر اوپر کی جانب منفرد ڈیزائن تھا جو کہ سب کی توجہ خوب سمیٹ رہا تھا۔
دوسری جانب ہالی وُڈ گلوکارہ سیلینا گومز نے بھی اپنے دلچسپ انداز اور خوبصورت لباس کے باعث سب کی توجہ خوب سمیٹ لی ہے۔
دوسری جانب کیٹ بلاشیٹ گولڈن رنگ کے لباس میں موجود تھیں، جبکہ الیکزا شونگ سیاہ رنگ کے لباس میں موجود تھیں، جبکہ اداکارہ ایما اسٹون نے گہرے گلابی رنگ کا انتخاب کیا تھا۔
حیرت انگیز طور پر فرانسیسی اداکارہ ایوا گرین نے تتلی کے پر نما لباس کا انتخاب کیا، جو کہ سب کی توجہ خوب سمیٹ رہا تھا، جبکہ اداکار نکولس کیج پینٹ کوٹ میں توجہ حاصل کرتے دکھائی دیے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








