شربت پودینہ پئیں، انرجی پائیں اور ہیٹ ویو کا مقابلہ کریں

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو ایم ایم نیوز

شربت پودینہ گرمیوں میں ایک مقبول مشروب ہے جو نہ صرف ہیٹ ویو کے اثرات سے بچاتا اور تازگی بخشتا ہے بلکہ صحت کے لیے بھی بہت سے فوائد رکھتا ہے۔

کراچی کے معروف طبیب حکیم مولانا نظام الدین المعروف حکیم نظامی شربت پودینہ کے درج ذیل چند اہم فوائد اور اس کے بنانے کا طریقہ بیان  کرتے ہیں:

 پیاس ختم کردیتا ہے
حکیم نظامی لکھتے ہیں کہ شربت پودینہ پیاس کو فوراً بجھاتا ہے اور جسم کو ٹھنڈا رکھتا ہے، خاص طور پر گرم موسم میں۔

نظامِ ہضم میں بہتری
پودینہ ہاضمے کے عمل کو بہتر بناتا ہے اور معدے کی گیس، بدہضمی اور ہاضمے کے دیگر مسائل سے نجات دلاتا ہے۔

تازگی اور فرحت بخش
شربت پودینہ جسم کو تازگی بخشتا ہے اور تھکاوٹ دور کرتا ہے، جس سے انسان خود کو توانائی سے بھرپور محسوس کرتا ہے، گرمیوں میں انرجی ڈرنکس کے نام سے طرح طرح کی بیماریاں جسم میں انڈیلنے کے بجائے تازہ شربت پودینہ بنا کر نوش جاں کریں اور نیچرل توانائی پائیں۔

سر درد میں راحت

پودینہ کی ٹھنڈی تاثیر سردرد میں راحت فراہم کرتی ہے۔

جلد کے لیے مفید
پودینہ جلد کو ٹھنڈا رکھتا ہے اور اس کی صحت کو بہتر بناتا ہے، خاص طور پر گرمیوں میں۔

وزن کم کرنے میں مدد گار
شربت پودینہ میں موجود پودینہ وزن کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے کیونکہ یہ میٹابولزم کو تیز کرتا ہے۔

سانس کی تازگی
پودینہ سانس کو تازہ رکھتا ہے اور منہ کی بدبو سے نجات دلاتا ہے۔

ذہنی سکون
پودینہ کی خوشبو ذہن کو سکون پہنچاتی ہے اور اعصابی تناؤ کو کم کرتی ہے۔
الٹیاں بند
اگر کسی کو گرمیوں میں الٹیاں آتی ہیں تو شربت پودینہ کے استعمال سے قے بالکل رک جائے گی۔

پودینہ اور نکسیر
گرمیوں میں عام طور پر دھوپ میں کام کاج کرنے والوں اور خصوصاً بچوں کی ناک سے خون آتا ہے، ایسی صورت میں شربت پودینہ کی صرف ایک سے دو خوراک سے نکسیر بند ہو جائے گی۔

تیار کرنے کا طریقہ
شربت پودینہ بنانے کے لیے آپ تازہ پودینہ کے پتوں کو پیس کر پانی، چینی اور لیموں کے رس کے ساتھ ملا سکتے ہیں۔ اسے برف کے ساتھ پیش کریں تاکہ مزیدار اور فرحت بخش مشروب حاصل ہو۔

شربت پودینہ کا باقاعدہ استعمال نہ صرف آپ کو گرمیوں میں ٹھنڈا رکھتا ہے بلکہ آپ کی مجموعی صحت کے لیے بھی فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔

Related Posts