اداروں کے درمیان حالات اچھے نہیں ہیں، علامہ طاہر اشرفی

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو بزنس ریکارڈر

 چیئرمین پاکستان علماء کونسل علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ اداروں کے درمیان حالات اچھے نہیں ہیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ صدر اور وزیر اعظم سیاسی استحکام کےلیے قدم آگے بڑھائیں۔ ملک کی معاشی حالت اچھی نہیں، سیاسی استحکام لانا ہوگا، عرب ممالک پاکستان کی طرف متوجہ ہیں، سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں۔

علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ پاکستان اس وقت اقتصادی مشکلات کا شکار ہے۔  ایس آئی ایف سی کے تحت سرمایہ کار آ رہے ہیں۔ 9 مئی کے ملزموں کو ایک سال سے سزا نہیں ملی۔ آزاد عدلیہ چاہتے ہیں، صدر اور وزیر اعظم اپنا کردار ادا کریں۔

علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ کرغزستان واقعے پر سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کی گئی، ہر پاکستانی کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے، سفارتخانہ غفلت کا ذمہ دار پاگیا تو کارروائی کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ بچیوں سے ہراسانی کی افواہ سازی کی گئی۔ وفاقی وزیر داخلہ افواہ سازی کیخلاف کارروائی کریں۔

چیئرمین پاکستان علماء کونسل نے کہا کہ پاکستان سے ہزاروں عازمین حج سعودی عرب پہنچ چکے۔ 80 ہزار پرائیویٹ اور 70 ہزار سرکاری عازمین ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عازمین حج کےلیے شکایت سینٹر قائم کیے گئے ہیں، پاکستانی عازمین حج سعودی قوانین پر عمل کریں، عازمین حج سیاسی اور فرقہ وارانہ گفتگو سے گریز کریں۔

Related Posts