گورنر سندھ نے کرغزستان میں پھنسے طلبہ کو کیا دینے کا اعلان کیا؟

تازہ ترین

تازہ ترین

گورنر سندھ
(فوٹو: جی این این)

کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کرغزستان میں پھنسے طلبہ کو وطن واپس لانے کیلئے اہم اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان شہرِ قائد میں پریس کانفرنس کے دوران کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران گورنر سندھ نے کہا کہ گزشتہ 3روز سے کرغزستان میں ہمارے بچے محصور ہیں، بشکیک میں پھنسے سندھ سے تعلق رکھنے والے پاکستانی طلبہ کو مفت فضائی ٹکٹ دئیے جائیں گے۔

پریس کانفرنس کے دوران گورنر سندھ نے کہا کہ طلبہ کے والدین اس وقت ہمارے ساتھ ہیں، اگر کرغزستان میں طلبہ و طالبات کے ساتھ صورتحال بہتر ہوتی نظر نہ آئی تو خود بشکیک جاؤں گا اور توقع ہے کہ حالات جلد بہتر ہوجائیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور امیر مقام کرغزستان کے دورے کیلئے روانہ ہونے والے تھے جسے منسوخ کردیا گیا جس کے بعد اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس کے دوران اہم انکشافات کیے۔

اس کے علاوہ کرغزستان کی حکومت نے موجودہ صورتحال میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر امیر مقام کو بشکیک کا دورہ نہ کرنے کا مشورہ دیا۔ کرغز حکومت کا کہنا تھا کہ اعلیٰ سطحی وفد بشکیک پہنچنے سے دنیا میں ہمارا تاثر منفی ہوگا۔

Related Posts