ایرانی صدر ابراہیم رئیسی ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق یا قتل ہوئے؟

تازہ ترین

تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی
(فوٹو: این ڈی ٹی وی)

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہوگئے ہیں، تہران ٹائمز کا کہنا ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ اور گورنر تبریز بھی ہیلی کاپٹر حادثے میں صدر کے ہمراہ جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی اہلکاروں نے عالمی خبر رساں ایجنسی رائٹرز سے گفتگو کے دوران ہیلی کاپٹر حادثے کے باعث ایرانی صدر ابراہیم رائیسی اور وزیر خارجہ سمیت دیگر کی ہلاکت کا اعتراف کیا تاہم اس سے قبل ایرانی صدر کے انتقال کی تصدیق نہیں کی جارہی تھی۔

ہلالِ احمر ایران کے سربراہ کا سرکاری ٹی وی سے گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ صورتحال ناخوشگوار ہوچکی ہے، کچھ دیر میں امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچیں گی، صدر رئیسی کا ہیلی کاپٹر جس مقام پر حادثے کا شکار ہوا ہے، اس مقام پر زندگی کے آثار نظر نہیں آتے۔

بعد ازاں کہا گیا کہ ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر کو خراب موسمی حالات کے باعث حادثہ پیش آیا ہے اور خدشہ یہ ہے کہ ہیلی کاپٹر پر سوار کوئی بھی شخص زندہ نہیں بچ سکا۔ حادثہ ایرانی شہر تبریز سے 100 کلومیٹر دوری پر پیش آیا۔

حادثہ یا قتل؟

جب تک ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات نہیں کی جاتیں اور حادثے کی وجوہات کا پتہ نہیں چلایا جاتا، یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کو قتل کیا گیا یا وہ محض ایک حادثے کا شکار ہو کر دیگر حکام کے ہمراہ جاں بحق ہوئے ہیں۔

عالمی میڈیا بھی ترک صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے میں اندوہناک انتقال کو رپورٹ کررہا ہے۔ ترک میڈیا نے ابراہیم رئیسی کے انتقال کو مغربی ایجنسی کی کارروائی قرار دینے سے متعلق اپنے ناظرین سے سوال و جواب بھی کیا۔

https://x.com/RTEUrdu/status/1792197889550131333

امریکی نامہ نگار اور صحافیوں کے علاوہ امریکی حکومت اور اسرائیل کا بھی یہ مؤقف ہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی غزہ میں مظلوم فلسطینیوں کے قتل کے خلاف حماس کو سپورٹ کر رہے تھے، جس پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بھی تنقید کا عمل جاری ہے۔

https://x.com/jacksonhinklle/status/1792410611529232466

پی ٹی آئی رہنما فوزیہ صدیقی سمیت دیگر کا یہ ماننا ہے کہ ابراہیم رئیسی طیارہ حادثے میں جاں بحق نہیں ہوئے بلکہ انہیں قتل کیا گیا۔ فوزیہ صدیقی نے کہا کہ ہیروز کو ایسے ہی قتل کردیا جاتا ہے۔ عالمِ اسلام جانتا ہے کہ یہ شہادت کیوں اور کس لیے ہوئی؟

https://x.com/fozisidd/status/1792421454807715991

Related Posts