خیبر پختونخوا میں ڈرون حملے کی اطلاع جھوٹی نکلی

تازہ ترین

تازہ ترین

ڈرون حملہ
(فوٹو: آن لائن)

 خیبر پختونخوا میں ڈرون حملے کی اطلاع کو صوبائی حکومت نے جھوٹا اور بے بنیاد قرار دے کر مسترد کردیا ہے۔مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے بیان جاری کردیا۔

نجی ٹی وی (جیو نیوز) کی رپورٹ کے مطابق صوبائی مشیر اطلاعات خیبر بیرسٹر سیف نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں ڈرون اٹیک نہیں ہوا۔ ایک گھر میں بارودی مواد پھٹا تھا جسے ڈرون حملہ قرار نہیں دیا جاسکتا۔

رپورٹ کے مطابق بیرسٹر سیف نے کہا کہ دھماکے کے نتیجے میں کچھ لوگ جاں بحق ہوگئے۔ ہم صوبے میں جلد بجٹ پیش کریں گے، کے پی کے کا بجٹ عوامی توقعات کے مطابق تشکیل دیا جائے گا۔

وفاقی حکومت کی جانب سے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا کہ صوبائی حکومت تصادم نہیں بلکہ اپنے حق کی بات کر رہی ہے۔ کے پی کے میں مہنگائی کم ہوئی ہے۔

ڈرون حملہ یا بیرونی مداخلت

عموماً ڈرون حملے بیرونی مداخلت سمجھے جاتے ہیں جیسے پاکستان میں پہلے امریکا کی جانب سے ڈرون حملے ہوتے رہے جبکہ افغان طالبان کی حکومت کے قیام کے بعد امریکا نے ایک ڈرون حملے میں دہشت گردوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا۔

بعد ازاں حملے میں افغانستان کے عام افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات سامنے آئیں اور ماضی میں پاکستان پر ہونے والے ڈرون حملوں میں بھی انسانی جانوں کے ضیاع کی اطلاعات سامنے آئیں تاہم اب یہ سلسلہ ختم ہوچکا ہے۔

Related Posts