کیا ایرانی صدر کا ہیلی کاپٹر اسرائیل نے مار گرایا ہے؟

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو این ڈی ٹی وی

ایران کے صوبہ مشرقی آذر بائیجان میں ہیلی کاپٹر کے جان لیوا حادثے میں ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان سمیت اہم شخصیات کے مارے جانے کے بعد اسرائیل کی جانب سے ایک وضاحتی بیان سامنے آیا ہے۔

اسرائیل کی جانب سے بیان ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب سوشل میڈیا پر یہ خبریں زیر گردش ہیں کہ ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر کے تباہ ہونے میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی ’موساد‘ کا ہاتھ ہے۔

اس حوالے سے غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ نے ایک اسرائیلی عہدیدار کے حوالے سے رپورٹ شائع کی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ’تل ابیب ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی ہلاکت کا ذمہ دار نہیں ہے اور وہ ہیلی کاپٹر کے حادثے میں ملوث نہیں ہے‘۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے گزشتہ برس دسمبر میں ایک فضائی حملہ کرکے سینئر ایرانی کمانڈر کو ہلاک کردیا تھا اور ایران نے بدلہ لینے کی ٹھان لی تھی۔

Related Posts