انیل کپور کی ہاؤس فل 5 میں اداکاری کرنے سے معذرت

تازہ ترین

تازہ ترین

انیل کپور
(فوٹو: آن لائن)

بالی ووڈ اداکار انیل کپور نے طویل عرصے سے جاری کامیڈی سلسلے کی نئی فلم ہاؤس فل 5 میں اداکاری کرنے سے مبینہ طور پر معذرت کر لی ہے۔

بھارتی میڈیا (مڈ ڈے) کی ایک رپورٹ کے مطابق انیل کپور کامیڈی فلم کا حصہ نہیں بنیں گے جبکہ فلم کے اعلان کے ساتھ ہی انیل کپور اور نانا پاٹیکر کے ایک ساتھ کام کرنے کی خبریں سوشل میڈیا پر زیر گردش تھیں۔

رپورٹ کے مطابق اداکار انیل کپور کو فلم ترک کرنا پڑی کیونکہ پروڈیوسر ساجد اور اداکار کے مابین فلم ہاؤس فل 5 کیلئے معاوضہ طے نہیں ہوسکا۔ انیل کپور نے جتنے معاوضے کا مطالبہ کیا تھا، وہ فلم پروڈیوسر پورا نہیں کرسکے۔

نتیجتاً بھارت کے سینئر اداکار انیل کپور نے فلم چھوڑ دی۔ کاسٹ میں تبدیلی سامنے آنے کے بعد فلم سازوں نے نانا پاٹیکر کے رول پر بھی غور شروع کردیا ہے کیونکہ ہاؤس فل سیریز میں نانا پاٹیکر اور انیل کپور کی باہمی چھیڑ چھاڑ پسند کی جارہی تھی۔

بعض میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ہاؤس فل 5 کی کاسٹ میں ارجن رامپال کو بھی شامل کیا جائے گا، تاہم اس معاملے پر کوئی مصدقہ اطلاع سامنے نہیں آسکی۔ فلم کو رواں برس دیوالی کے موقعے پر ریلیز کیا جانا تھا، تاہم ریلیز کو اگلے سال تک توسیع دے دی گئی ہے۔

Related Posts