پی ٹی آئی ترجمان رؤف حسن پر حملہ کس نے کیا؟

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو ڈان

اسلام آباد میں دن دہاڑے کچھ افراد نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن پر حملہ کردیا، جس سے وہ زخمی ہوگئے۔

کچھ افراد کی جانب سے پی ٹی آئی سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن پر یہ حملہ اسلام آباد میں نجی ٹی وی چینل کے دفتر کے باہر کیا گیا۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق ترجمان پی ٹی آئی پر چاقو سے حملہ کیا گیا، جس کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے۔

حملہ کیسے ہوا؟

رؤف حسن جی سیون میں نجی ٹی وی چینل کے دفتر سے جونہی باہر نکلے تو کچھ افراد نے ان پر حملہ کردیا جس سے وہ زخمی ہوگئے، ان کے چہرے پر زخم آیا اور خون بہنے لگا۔

واقعہ کے فوری بعد نجی ٹی وی چینل کے اسٹاف کے کچھ لوگ باہر آگئے اور رؤف حسن کو پکڑ کر آفس کے اندر لے گئے۔

پاکستان تحریک انصاف کے ارکان نے پارٹی ترجمان پر نامعلوم افراد کے حملے کے خلاف ایوان بالا سے احتجاجاً واک آؤٹ کردیا۔

حملہ کس نے کیا؟

سوال یہ ہے کہ پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن پر حملہ کرنے والے کون تھے؟ اس حوالے سے نجی چینل آج نیوز نے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ حملہ آور 5 سے 6 خواجہ سرا تھے، جنہوں نے رؤف حسن کے چہرے پر بلیڈ سے حملہ کیا۔

ذرائع کے مطابق پولیس کی جانب سے تحقیقات جاری ہیں، پولیس نجی چینل کے باہر سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی حاصل کر رہی ہے۔

Related Posts