اتفاق ہوگیا، پی ٹی آئی اور جے یو آئی حکومت کیخلاف مل کر تحریک چلائیں گی

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو جیو

پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے درمیان حکومت مخالف تحریک چلانے کیلئے اہم پیش رفت ہوگئی۔

پی ٹی آئی رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی گزشتہ ماہ اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان سے دو سے تین خفیہ ملاقاتوں کا انکشاف ہوا ہے۔

موقر معاصر ایکسپریس نے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ عمران خان کی خصوصی ہدایت پر اسد قیصر نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقاتیں کیں اور مولانا کو ساتھ چلنے کی دعوت دی۔

پی ٹی آئی اور اور اپوزیشن رہنماؤں کی مولانا فضل الرحمان سے باضابطہ ملاقات بھی طے ہے۔ آئندہ تین سے چار روز میں پی ٹی آئی اور اپوزیشن کا وفد مولانا فضل الرحمن سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کرے گا جس میں حکومت مخالف تحریک کے ایجنڈے اور مل کر تحریک چلانے پر غور ہوگا۔

ملاقات میں حکومت مخالف تحریک پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم گرینڈ الائنس یا نئے پلیٹ فارم سے چلانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے درمیان مختلف تجاویز پر اتفاق رائے بھی قائم ہوگیا ہے۔

Related Posts