ناگہانی ہیلی کاپٹر حادثے میں اپنے ساتھیوں سمیت جاں بحق ہونے والے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی تدفین جمعرات کی شام ان کے آبائی شہر مشہد میں کی جائے گی۔
ہیلی کاپٹر حادثے میں وفات پانے والے صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے وفد میں شامل سات ساتھیوں کی آخری رسومات کی ادائیگی کے سلسلے کا آغاز ہو گیا ہے جس میں ہزاروں کی تعداد میں ایرانیوں نے شرکت کی۔
سوگواران ابراہیم رئیسی اور ان کے سات ساتھیوں کے تابوت کے پیچھے مارچ کرتے ہوئے جا رہے تھے۔ منگل کو ابراہیم رئیسی کا جسد خاکی تبریز سے اہل تشیع کے لیے مرکزی حیثیت رکھنے والے شہر قم لے جایا جائے گا۔ نماز جنازہ آیت اللہ خامنہ ای کی امامت میں بدھ کی صبح تہران میں ادا کی جائے گی۔
واضح رہے کہ 19 مئی کی شام ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کو ملک کے صوبہ مشرقی آذربائیجان کے پہاڑی علاقے میں حادثہ پیش آیا تھا۔
ایرانی صدر مشرقی آذربائیجان میں ڈیم کے افتتاح کے بعد واپس تبریز شہر کی طرف جارہے تھے، مقامی میڈیا کے مطابق وہ ایران اور آذربائیجان کے سرحدی علاقے سے واپس لوٹ رہے تھے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








