آپ نے اکثر جعلی فوجی افسر اور جعلی پولیس اہلکار دوران واردات پکڑے جاتے ضرور سنے ہوں گے، اب سنئے جعلی پائلٹ کے دھرے جانے کی کہانی۔
اطلاع ہے کہ لاہور میں ائیر پورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے ایک جعلی پائلٹ کو گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ جعلی پائلٹ نے لاہور ایئر پورٹ کے انٹرنیشنل ڈیپارچر لاوئج میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی۔
مگر اے ایس ایف کے چاق و چوبند جوانوں نے جعلی پائلٹ کی یہ کوشش ناکام بنادی اور اسے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ سے گرفتار کر لیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق جعلی پائلٹ محمد احمد پی آئی اے کے جعلی کارڈ پر لاہور ایئر پورٹ کے انٹرنیشنل ڈیپارچر لاوئج میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔
اے ایس ایف نے گرفتار جعلی پائلٹ کو ائیر پورٹ پولیس کے حوالے کر دیا، جس پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








