پی ٹی آئی رہنما پرویز الہٰی رہا، گھر پہنچ گئے

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو پاکستان ٹوڈے

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کو تقریبا ایک سال کی قید کے بعد آخر کار جیل سے رہا کردیا گیا ہے۔

لاہور کی کوٹ لکھپت جیل کی انتظامیہ نے پرویز الہیٰ کی رہائی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے خلاف چار کیسز درج تھے، جن میں ضمانت ہونے کے بعد انہیں رہا کیا گیا ہے۔

پرویز الہی کو کچھ عرصہ قبل اڈیالہ سے کوٹ لکھپت جیل منتقل کیا گیا تھا، ان کے خلاف پنجاب اسمبلی میں جعلی بھرتی سمیت دیگر کیسز تھے۔

ذرائع کے مطابق پرویز الہیٰ جیل سے رہائی کے بعد ظہور الٰہی پیلس پہنچ گئے ہیں۔ اس سے قبل لاہور ہائیکورٹ نے چوہدری پرویز الہیٰ کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

واضح رہے کہ چوہدری پرویز الہیٰ کو گزشتہ برس جون میں ان کی رہائش گاہ کے باہر سے گرفتار کیا گیا تھا۔

Related Posts