جھلسا دینے والی گرمی کے دوران بارش کی پیش گوئی

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان کے تقریبا تمام ہی علاقوں میں جھلسا دینے والی گرمی سے تنگ عوام کے لیے اچھی خبر سامنے آئی ہے، محکمہ موسمیات نے کل سے ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں کی نوید سنا دی۔

محکمہ موسمیات نے عوام کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ 28 مئی سے یکم جون تک ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور تیز ہواؤں کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے اپنے اعلامیے میں یہ خوشخبری بھی سنائی ہے کہ بارشوں کے متوقع نئے سلسلے کے نتیجے میں ملک بھر میں گرمی کی شدت میں بھی کمی واقع ہوگی۔

محکمہ موسمیات نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ کمزور مغربی ہواؤں کے 28 مئی سے ملک کے بالائی علاقوں پر اثر انداز ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے اپنے اعلامیے میں مزید کہا ہے کہ ان ہواؤں کے زیر اثر بلوچستان خیبرپختونخوا اور پنجاب کے بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش اور تیز ہوائیں متوقع ہیں۔

Related Posts