وفاقی حکومت نے 28 مئی کو عام چھٹی کا اعلان کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو دی نیوز

وفاقی حکومت نے کل 28 مئی یوم تکبیر پر عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔

وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کے دن 28 مئی یوم تکبیر کو سرکاری چھٹی قرار دیا ہے۔

کابینہ ڈویژن نےعام تعطیل کانوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق 28 مئی یوم تکبیر پر ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی، ملک بھر کے تمام سرکاری اور نجی ادارے بند رہیں گے۔

وزیر اعظم کا اس حوالے سے اپنے بیان میں کہنا ہے کہ یوم تکبیر  پاکستانی قوم کے ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کے لیے اتحاد کی یاد دلاتا ہے، آج کے دن پوری قوم نے ملک کی سالمیت کے لیے یہ فیصلہ کیا کہ ملکی دفاع پر کسی قسم کا بیرونی دباؤ قبول کرکے سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

وزیر اعظم کے مطابق یوم تکبیر سیاسی اور دفاعی قوتوں کے اس ملک کے دفاع کو مضبوط تر بنانے کے لیے ایک جھنڈے، سبز ہلالی پرچم  تلے متحد ہونے کی یاد دلاتا ہے، یوم تکبیر بیرونی دشمنوں کے ساتھ ساتھ ایسے اندرونی دشمنوں، جو  ملک میں انتشار کی سیاست سے اس ملک کو  خطرے سے دوچار کرنا چاہتے ہیں، کے ناپاک عزائم کو ہمیشہ ناکام بنانے کے عہد کی تجدید کا دن ہے۔

Related Posts