عرفی جاوید کا ہینڈ بیگ دیکھ کر مداحوں نے سر پکڑ لیے

تازہ ترین

تازہ ترین

عرفی جاوید
(فوٹو: آن لائن)

اپنے عجیب و غریب کپڑوں اور فیشن کے باعث خبروں کی سرخیوں کا حصہ بننے والی بھارتی اداکارہ عرفی جاوید کا ہینڈ بیگ دیکھ کر مداحوں نے سر پکڑ لیے جسے کسی بھی زاویے سے ہینڈ بیگ قرار نہیں دیاجاسکتا۔

بھارتی میڈیا (نیوز18) کا کہنا ہے کہ اداکارہ عرفی جاوید کدو کا پرس بنا کر سڑک پر نکل آئیں جس پر عوام نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا اور عرفی جاوید عوام کی توجہ اپنی طرف مبذول کرانے میں کامیاب رہیں۔

(Photo: @viralbhayani/Instagram)

دلچسپ طور پر متعدد مرتبہ مختصر لباس کے ساتھ عوامی توجہ حاصل کرنے والی عرفی جاوید نے شارٹ ڈریس کے اوپر سویٹر پہنا جو گرمی کے موسم میں ایک اور توجہ کھینچنے والی حرکت تھی تاہم کدو والے ہینڈ بیگ نے تو مداحوں کو سر پکڑ کر سوچنے پر مجبور کردیا۔

(Photo: @viralbhayani/Instagram)

میڈیا رپورٹ کے مطابق عرفی جاوید کے نئے انداز پر ایک سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ اتنی گرمی میں سویٹر کون پہنتا ہے؟ ایک اور مداح نے کہا کہ لگتا ہے اداکارہ عرفی جاوید پنچایت 3 کی تشہیر پر نکلی ہوئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق عرفی جاوید نے 2016 میں ٹی وی انڈسٹری کے شو بڑے بھیا کی دلہنیا سے شوبز کیرئیر کا آغاز کیا۔ نومبر 2023 میں اداکارہ عرفی جاوید کو نامناسب لباس پہننے پر بھارتی پولیس نے گرفتار کر لیا تھا۔

Related Posts