لاپتہ احمد فرہاد کا سراغ مل گیا، اہل خانہ کی ملاقات، کشمیری شاعر کی حالت کیسی ہے؟

تازہ ترین

تازہ ترین

Ahmed Farhad's family meets him at police station in Muzaffarabad

مظفرآباد: لاپتہ کشمیری شاعر احمد فرہاد کے اہل خانہ نے بدھ کو مظفرآباد کے قریب تھانہ کہوری میں ان سے ملاقات کی۔

ملاقات کے بعد احمد فرہاد کے بھائی سید لیاقت شاہ نے صحافیوں کو بتایا کہ فرہاد کی حالت ٹھیک ہے اور وہ اب آزاد جموں و کشمیر میں قانونی جنگ لڑیں گے۔

گزشتہ روز وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ کو بتایا تھا کہ شاعر اور صحافی احمد فرہاد، جو گزشتہ 15 دنوں سے لاپتہ تھے، آزاد کشمیر پولیس کی تحویل میں ہیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے لاپتہ شاعر فرہاد کی بازیابی کیس کی سماعت کی۔ فرہاد کی اہلیہ کی جانب سے ایمان مزاری عدالت میں پیش ہوئیں جب کہ وفاقی حکومت کی نمائندگی اٹارنی جنرل فار پاکستان نے کی۔

کیس کی کارروائی کے دوران اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے عدالت کو بتایا کہ فرہاد کو آزاد کشمیر پولیس نے گرفتار کر کے حراست میں لیا ہے۔

اٹارنی جنرل نے آزاد کشمیر کے تھانہ ڈھیر کی رپورٹ بھی عدالت میں پیش کی۔

خیال رہے کہ شاعر فرہاد 15 روز قبل اسلام آباد سے لاپتہ ہوگئے تھے۔ فرہاد کی اہلیہ عروج زینب نے اپنے شوہر کی بازیابی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں شکایت درج کرائی تھی۔

Related Posts