عوام کیلئے خوشخبری، ایل پی جی کی قیمت 200 سے بھی نیچے آگئی، 2 روز میں مزید کمی متوقع

تازہ ترین

تازہ ترین

Crackdown Begins Against Expensive LPG Sellers
FILE PHOTO

ایل پی جی مافیا کی لڑائی میں قیمت 250 روپے سے کم ہو کر 180 روپے فی کلو گرام پر آگئی، ایل پی جی کے لوکل اور امپورٹرز کے درمیان تصادم کی وجہ سے ایل پی جی کی قیمت میں 60 سے 70 روپے کمی ہوئی۔

درآمد شدہ ایل پی جی کے 3 جہاز کراچی پورٹ پر پہنچتے ہی او جی ڈی سی ایل نے پیداواری لاگت کم کر دی جس کے بعد ایل پی جی مافیا کی لڑائی کی وجہ سے عوام کو سستی ایل پی جی ملنے لگی۔

ایل پی جی کا ایک اور جہاز دو تین روز میں پاکستان پہنچ جائے گا، جہاز پہنچتے ہی ایل پی جی کی قیمت میں مزید کمی کا امکان ہے۔

اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت 238 روپے مقررہ کی تھی مگر مافیا 240 سے 250 روپے فی کلو فروخت کر رہا تھا، ایل پی جی مافیا کی بلیک میلنگ پر اوگرا اور دیگر حکومتی ادارے بھی خاموش تماشائی بننے رہے۔

او جی ڈی سی ایل نے صرف چند افراد کو نوازنے کے لیے قیمت میں کمی کی ، او جی ڈی سی ایل نے ایل پی جی کی پیداواری قیمت میں 32 ہزار میٹرک ٹن تک کمی کر دی، ایل پی جی کی پیداواری قیمت 1 لاکھ 62 ہزار میٹرک ٹن سے کم ہو کر 1 لاکھ 30 ہزار پر آگئی۔

ایل پی جی کے تمام اسٹوریج ایل پی جی سے بھر گئے ہیں ، آئندہ ہفتے ایل پی جی کی قیمت میں مزید کمی متوقع ہے۔

Related Posts