بالی ووڈ اداکار راجکمار راؤ اور جھانوی کپور کی فلم ”مسٹر اینڈ مسٹر ماہی” حال ہی میں ریلیز کی گئی جس نے باکس آفس پر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ فلم کو آن لائن پلیٹ فارم پر بھی پیش کیا جائے گا۔
کرکٹ کے کھیل میں جوش و جذبے کا بہت ہاتھ ہوتا ہے اور پاکستان اور بھارت سمیت جنوبی ایشیا کے ممالک میں یہ کھیل بے حد مقبول ہے۔ اسی کھیل کے گرد گھومتی فلم مسٹر اینڈ مسز ماہی کو بھارت سمیت دیگر ممالک میں بے حد پسند کیا جارہا ہے۔
مسٹر اینڈ مسز ماہی
مسٹر اینڈ مسز ماہی میں مرکزی کردار مہندر عرف ماہی کی تصویر کشی کی گئی ہے ، جو ایک کرکٹ کے شوقین اور کھلاڑی ہیں، جو ماہی کے ساتھ شادی کرنا چاہتے ہیں۔ پھر مہندر ماہیما کی صلاحیتوں کو دیکھ کر اسے سنجیدگی سے کرکٹ کو آگے بڑھانے کا کہتا ہے۔
وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مہندر عرف مافی ماہیما کا کوچ اور کرکٹ کا بہت حامی بن جاتا ہے جو اس کے کرکٹ کے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کے سفر میں بہت محنت کرتا ہے۔ شرن شرما کی ہدایت کاری میں بننے والی اس ڈرامہ فلم کی کرن جوہر اور زی اسٹوڈیوز نے مشترکہ طور پر پروڈکشن کی۔
فنکار کون ہیں؟
مرکزی کردار ادا کرنے والے راج کمار راؤ اور جھانوی کپورکے ساتھ کمود مشرا، راجیش شرما، زرینہ وہاب، ابھیشیک بینرجی اور بہت سے دوسرے اہم فنکار الگ الگ کرداروں میں نظر آرہے ہیں۔
آن لائن اسٹریمنگ؟
کرکٹ کے جنون پر مبنی فلم ‘مسٹر اینڈ مسز ماہی اپنی ریلیز کے بعد ہی نیٹ فلکس پر ڈیجیٹل اسٹریمنگ کیلئے بھی دستیاب ہوگی کیونکہ فلم کے حقوق بھاری بھرکم معاوضے کے عوض نیٹ فلکس نے حاصل کر لیے ہیں۔
نیٹ فلکس پر فلم مسٹر اینڈ مسز ماہی کو سینما گھروں میں ریلیز کیے جانے کے 2 ماہ بعد یعنی جولائی کے آخر تک یا اگست کے شروع میں پیش کیے جانے کی توقع ہے۔ فلم میں راجکمار راؤ اور جھانوی کپور کی اداکاری کو بہت پسند کیاجارہا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








