اوباش لڑکوں نے 9 سالہ بچے کے ساتھ زیادتی کرکے ویڈیو وائرل کردی

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو ٹائمز آف انڈیا

پنجاب کے شہر علی پور میں 2 اوباش لڑکوں نے 9 سالہ بچے سے مبینہ طور پر زیادتی کی اور ویڈیو بنا کر وائرل کردی۔ دوسری طرف وہاڑی میں 5 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

موقر معاصر آج نیوز کے مطابق علی پور کے تھانہ سیت پور کی حدود شیخانی کے محلہ مخدوماں میں دو اوباش لڑکوں نے مبینہ طور پر 9 سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

بچے کے چچا اسد عباس نے بتایا کہ ملزمان نے میرے بھتیجے کے ساتھ زیادتی کرکے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کی۔ لواحقین نے ملزمان کے خلاف کارروائی کے لئے درخواست تھانے میں جمع کرا دی ہے۔ آخری اطلاعات موصول ہونے تک نہ واقعہ کا مقدمہ درج ہوا اور نہ ہی ملزمان گرفتار کیے گئے۔

دوسری طرف وہاڑی کی نواحی بستی احمد یار میں پانچ سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کی گئی۔ جس کے بعد پولیس حرکت میں آئی اور کم سن بچی سے زیادتی کرنے والے ملزم حامد کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کو میڈیکل کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ گرفتار ملزم کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Related Posts