پنجاب کے سرکاری اساتذہ کو چھٹیوں کے دوران ہالی ووڈ اور انڈین فلمیں دیکھنے کی ہدایت

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو ٹائمز ناؤ

پنجاب کے ضلع جہلم میں محکمہ تعلیم نے گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران اساتذہ کو ہالی وڈ اور بالی وڈ کی فلمیں دیکھنے کی ہدایت کا مراسلہ جاری کیا جو بعد میں واپس لے لیا گیا۔
موقر معاصر اردو نیوز کے مطابق محکمہ تعلیم جہلم کے ڈی ای او عبدالکریم نے ایسی فلمیں دیکھنے کے لیے مراسلہ جاری کیا تھا جو تعلیمی میدان میں اساتذہ کے لیے بچوں کی تعلیم میں مددگار ثابت ہو سکیں، تاہم ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر یہ مراسلہ واپس لے لیا گیا۔

محکمہ تعلیم کے پہلے نوٹی فیکیشن میں اساتذہ کو ہالی وڈ اور بالی وڈ کی 15 فلمیں دیکھنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ ڈپٹی ڈی او عبدالکریم کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فیکیشن میں گرمیوں کی چھٹیوں کے ہوم ورک میں نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ اساتذہ کو تعلیم کو فروغ دینے والی فلمیں دیکھنے کا کہا گیا تھا۔
محکمہ تعلیم جہلم کی جانب سے اساتذہ کو ہالی وڈ کی 10 فلمیں دیکھنے کی کہا گیا تھا۔ ان فلموں میں آبیوٹی فل مائنڈ، فورسٹ گمپ، تھیوری آف ایوری تھنگ اور پرسوئیٹ آف ہیپینس شامل ہیں۔
اساتذہ کو گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران ہالی وڈ کی فلمیں گڈ ڈائنوسار، گڈ ول ہنٹنگ،گریٹ ڈیبیٹیرز، سپرٹ اور وال ایف بھی دیکھنے کی تلقین کی گئی تھی۔
ڈپٹی کمشنر کے نوٹس پر محکمہ تعلیم کی جانب سے اساتذہ کو فلمیں دیکھنے کا نوٹی فکیشن واپس لے لیا گیا۔

Related Posts