پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار فیروز خان کی دوسری شادی کی خبر کے بعد سوشل میڈیا صارفین کو سابقہ اہلیہ علیزہ سلطان کے ساتھ ساتھ سابقہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا بھی یاد آگئیں۔
حال ہی میں اداکار فیروز خان کی مایوں کی ویڈیو منظر عام پر آئی جس نے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کردیا۔ مایوں کے فنکشن میں کوئی اور نہیں بلکہ خود فیروز خان کو دولہا بنے اپنی دلہنیا کے ہاتھوں پر مہندی لگاتے دیکھا گیا جبکہ چند گھنٹوں بعد ہی بارات کی جھلک بھی منظر عام پر آئی جس میں فیروز خان اپنی نئی نویلی دلہن گھر لاتے نظر آئے۔
فیروز خان کی اچانک دوسری شادی نے جہاں سوشل میڈیا صارفین کو حیران کردیا وہیں مداح ایک بار پھر اداکار کی سابقہ اہلیہ علیزہ سلطان سے اظہار ہمدردی کرتے نظر آئے۔لیکن بات صرف یہاں ختم نہیں ہوئی بلکہ علیزہ سلطان کے نام کے ساتھ ساتھ سابقہ ٹینس پلیئر ثانیہ مرزا کا نام بھی گردش کرنے لگا۔
صارفین کا ماننا ہے کہ علیزہ سلطان کے ساتھ وہی معاملہ ہوا ہے جیسے شعیب ملک نے ثانیہ مرزا کے ساتھ کیا تھا۔
سوشل میڈیا صارفین کا ان دونوں شخصیات سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہنا تھا کہ،’مرد دوسری شادی کرکے اپنی زندگی میں آگے بڑھ جاتے ہیں لیکن عورتیں اپنے بچوں کی پرورش اور انکے بہتر مستقبل کیلئے خود کو قربان کردیتی ہیں ‘۔
یاد رہے کہ فیروز خان کا علیزہ سلطان کو طلاق دینے کے بعد دوسری شادی کرنا ویسا ہی ہے جیسے پاکستانی کرکٹر شعیب ملک نے ثانیہ مرزا کو طلاق دینے کے بعد اداکارہ ثناء جاوید کو اپنا ہمسفر منتخب کیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








