دنیا بھر میں ویڈیو شیئرنگ کی سب سے بڑی ویب سائٹ یوٹیوب نے موبائل اور ڈیسک ٹاپ صارفین کیلئے پلے ایبل گیمز پروگرام متعارف کرادیا ہے جس کے تحت صارفین یوٹیوب پر 75 گیمز کھیل سکتے ہیں۔
دیگر ویب سائٹس وزٹ کرنے والوں کی طرح یوٹیوب کے صارفین کو نت نئے فیچرز کی ہمیشہ تلاش رہتی ہے۔ صارفین کو یوٹیوب پر دستیاب گیمز کھیلنے کیلئے یوٹیوب کی ویب سائٹ، اینڈرائڈ یا آئی او ایس ایپ کھولنا ہوگی اور سائیڈ بار میں پلے ایبلز کے آپشن پر کلک کرنا ہوگا۔
یوٹیوب نے اعلان کیا ہے کہ فیچر کے تحت صارفین 75 سے زائد گیمز کھیل سکتے ہیں جن مین شطرنج، کراس ورڈ گیمز، اینگری برڈز شو ڈاؤن جیسی موبائل گیمز بھی دستیاب ہوں گی۔ آج سے چند ماہ قبل ہی یوٹیوب نے گیمنگ کے شعبے میں قدم رکھا تاہم ابتدائی طور پر چند گیمز کا تعارف کرایا گیا۔
متعارف کرائی گئی گیمز صرف یوٹیوب پریمئم صارفین کو فراہم کی گئی تھیں۔ ستمبر 2023 میں پلے ایبلز کا فیچر پہلی بار محدود تعداد میں صارفین کے سامنے لایا گیا تھا۔ رواں برس مارچ کے دوران پلے ایبلز کا یہ فیچر یوٹیوب کے تمام پریمیم صارفین کے لیے دستیاب ہوگیا جس پر صارفین کا ردِ عمل مثبت رہا۔
نئے اعلان کے تحت یوٹیوب کے پریمیم صارفیم سمیت دیگر صارفین بھی پلے ایبلز کے پلیٹ فارم پر دستیاب گیمز کھیلنے کے اہل ہیں تاہم یہ فیچر بتدریج متعارف کرایا جائے گا اور فی الحال یہ فیچر پاکستان کے ونڈوز آپریٹنگ صارفین کیلئے دستیاب نہیں ہے۔ یوٹیوب کے علاوہ دیگر کمپنیاں بھی گیمز کا فیچر متعارف کرانے کیلئے متحرک ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








