نظامِ شمسی کے 6 سیارے جون کے دوران ایک ہی قطار میں نظر آئیں گے

تازہ ترین

تازہ ترین

نظامِ شمسی کے 6 سیارے
(فوٹو: سلیش گیئر)

نظامِ شمسی کائنات کے اہم ترین نظاموں میں سے ایک ہے جس میں زمین جیسا سیارہ واقع ہے جس میں زندگی موجود ہے، نظامِ شمسی کے 6 سیارے جون کے دوران ایک ہی قطار میں نظر آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق رواں ماہ 3 جون کی صبح کچھ سیارے عطارد، مریخ، مشتری، زحل، یورنیس اور نیپچون ایک سیدھی قطار میں ایک ساتھ نظر آئیں گے جس کو پلانیٹ پریڈ کہا جاتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ متعدد سیارے ایک ہی قطار میں نظر آئیں، یہ خصوصی نظارے سے کم نہیں۔

ہماری کہکشاں ملکی وے میں اربوں سیارے موجود ہیں اور نظامِ شمسی کے 6 سیاروں کو ایک ساتھ دیکھنے والوں کو نظامِ شمسی کی خوبصورتی اور وسعت کا پتہ چلتا ہے۔ دلچسپ طور پر دیگر سیارے تو دوربین کے بغیر نہیں دیکھے جاسکتے تاہم مریخ اور مشتری دوربین کے بغیر بھی نظر آئیں گے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ زحل، نیپچون، یورنیس اور عطارد کو دیکھنے کیلئے دوربین یا ٹیلی اسکوپ کی ضرورت پڑے گی۔ ہر چند سال بعد سیارے اکٹھے تو ضرور دکھائی دیتے ہیں مگر ایک سیدھی قطار میں تمام سیاروں کو ایک ساتھ دیکھنے کا موقع بے حد نادرونایاب ہوتا ہے۔

گزشتہ برس مارچ کے دوران یورنیس، مشتری، مریخ، زہرہ اور عطارد کو ایک ساتھ دیکھا گیا۔ 3 جون 2024 کو 6 سیارے ایک ساتھ نظر آئیں گے تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ چھٹے سیارے وینس کو دوربین سے بھی نہیں دیکھا جاسکے گا کیونکہ وہ سورج کے برابر میں ہوگا۔

فلکیات دانوں کے بیان کے مطابق نظامِ شمسی کے 6 سیاروں کی یہ قطار مسلسل ایک ہفتے تک ہر صبح دیکھی جاسکے گی جبکہ فروری 2025 کے آخر میں سورج غروب ہونے کے بعد آسمان پر 7 سیاروں کی قطار کو بھی ایک ساتھ دیکھا جاسکے گا جس کیلئے کم از کم 8 ماہ تک انتظار کرنا ہوگا۔

Related Posts