ٹی 20 ورلڈ کپ، عمان اور نمیبیا کا میچ برابر، سپر اوور میں نمیبیا کی فتح

تازہ ترین

تازہ ترین

عمان اور نمیبیا کا میچ
(فوٹو: جیو سپر)

برج ٹاؤن میں کھیلے گئے ٹی 20 ورلڈ کپ کے تیسرے مقابلے میں عمان اور نمیبیا کا میچ برابر رہا، تاہم سپر اوور میں نمیبیا نے 11 رنز کی برتری سے فتح اپنے نام کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گروپ بی میں شامل دونوں ٹیموں کے میچ کے دوران نمیبیا نے ٹاس جیت کر عمان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ عمان کی ٹیم بیسویں اوور کے اختتام سے قبل ہی 109 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

نمیبیا کے بولر ٹرمپلمین کی پہلی ہی گیند پر عمان کے اوپننگ بیٹر کیشپ ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے اور دوسری ہی گیند پر عمان کے کپتان عاقب الیاس بھی پویلین لوٹ گئے۔ عمان کے خالد کیل نے 39 گیندوں پر 34 رنز بنا کر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

عمان کے  ذیشان مقصود 20 گیندوں پر 22  رنز اور ایان خان 21 گیندوں پر 15 رنز اسکور کر سکے۔کلیم اللہ نے 9 گیندوں پر 11 رنز بنائے۔ ان کے علاوہ عمان کا کوئی بھی بلے باز سنگل فگر سے آگے نہ بڑھ سکا۔ نمیبیا کے ٹرمپلمین نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

گروپ بی کے میچ میں نمیبیا کے  ڈیوڈ ویسے نے 3، گرہارڈ نے 2  جبکہ برنارڈ شولز نے ایک وکٹ حاصل کی جبکہ عمان کے 109 رنز کے جواب میں نمیبیا نے بھی مقررہ 20 اوورز میں 6وکٹس کے نقصان پر 109 ہی رنز اسکور کیے۔یوں میچ برابر رہا جس کے بعد فیصلہ سپر اوور میں ہوا۔

سپر اوور کے مرحلے میں نمیبیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بغیر کسی نقصان کے 21 رنز بنا لیے جبکہ 22 رنز کا ہدف پورا کرنے کیلئے عمان نے 1 وکٹ کے نقصان پر 10 رنز بنائے۔ یوں نمیبیا نے یہ میچ 11 رنز کے فرق سے جیت لیا ہے۔

Related Posts