ٹی 20 ورلڈکپ: بھارت نے آئر لینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو اکنامک ٹائمز

آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے آٹھویں میچ میں بھارت نے آئرلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں فاتحانہ آغاز کر دیا۔

بھارت نے آئرلینڈ کا 97 رنز کا ہدف بآسانی 13 ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

نیویارک کے نساؤ کاؤنٹی میدان میں کھیلے گئے گروپ اے کے میچ میں بھارت کے کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر آئرلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

بھارت کی شاندار بولنگ کے سامنے آئرلینڈ کی بیٹنگ لائن بری طرح فلاپ ہوگئی اور پوری ٹیم 16 اوورز میں 96 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی۔

آئرلینڈ کی جانب سے گیرتھ ڈیلنی 26 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ جوشوا لٹل 14 اور کرٹس کمفر نے 12 رنز بنائے۔ اس کے علاوہ ٹکر 10 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

بھارت کی جانب سے ہاردک پانڈیا نے 3 کھلاڑی آؤٹ کیے، ارشدیپ سنگھ اور بمراہ نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

آئرلینڈ کا 97 رنز کا ہدف بھارت نے بآسانی 12.2 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ کپتان روہت شرما 52 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ رشبھ پنت 36 رنز کے ساتھ ناقابل شسکت رہے۔

ویرات کوہلی ایک اور سوریا کمار یادیو 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، کپتان روہت شرما ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے۔

واضح رہے کہ امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں 20 ٹیمیں ایکشن میں ہیں، 9 وینیوز پر مجموعی طور پر 55 میچز کھیلے جائیں گے۔

پاکستان ایونٹ میں اپنا پہلا میچ 6 جون کو میزبان امریکا کے خلاف کھیلے گا جبکہ پاک بھارت ٹاکرا 9 جون کو ہوگا۔

Related Posts