مودی نے استعفی دے دیا، کانگریس کا حکومت بنانے سے انکار

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو انڈیا نیوز

بھارت میں لوک سبھا انتخابات کے سرکاری اور حتمی نتائج آنے کے بعد بی جے پی کے اتحاد این ڈی اے نے حکومت بنانے کی تیاری شروع کر دی ہے۔

اس سلسلے میں پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بلایا گیا ہے تاکہ پارلیمانی لیڈر کا انتخاب کیا جاسکے۔ ساتھ ہی وزیر اعظم مودی نے بھی استعفا دے کر اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری صدر کو بھیج دی ہے۔

دوسری طرف کانگریس کی سربراہی میں قائم اپوزیشن اتحاد انڈیا نے بھی ایک اہم میٹنگ کی۔ سبھی اتحادی پارٹیوں کے لیڈران دہلی پہنچے۔ تقریباً 2 گھنٹے کی میٹنگ کے بعد انڈیا الائنس نے اپنے فیصلے میں واضح کیا کہ وہ ابھی حکومت بنانے کے حق میں نہیں ہیں اور دعویٰ پیش نہیں کریں گے۔

ذرائع کے مطابق میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ انڈیا الائنس فی الحال مخلوط حکومت بنانے کی کوشش نہیں کرے گا۔ ٹھوس حمایت ملنے کی صورت میں مستقبل میں اس پر غور کیا جائے گا۔

لوک سبھا انتخابات میں انڈیا الائنس کو صرف 234 سیٹیں ملی ہیں اور حکومت بنانے کیلئے درکار سادہ اکثریت سے 38 سیٹیں دور ہے۔

Related Posts