راولپنڈی: یکم جنوری 2024 سے 31 مئی تک پاک فوج نے بلوچستان میں مختلف کارروائیوں کے دوران 66 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج نے سال 2024 کے دوران بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا، اگست 2021 میں افغان طالبان کے افغانستان پر کنٹرول کے بعد پاکستان میں دہشت گردی کی ایک نئی لہر شروع ہوئی۔
کالعدم تحریک طالبان نے اسلامی جمہوریہ پاکستان میں اپنے حملوں کو تیز کر دیاجس کے بعد پاکستان کی مسلح افواج نے دہشت گردوں کو بے اثر کرنے کے لیے موثر حکمت عملی اپنائی۔
اس حکمت عملی کے تحت پاک فوج نے رواں سال پاکستان میں دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے مربوط اور منظم انداز میں مختلف آپریشنز کا آغاز کیا۔
3 جنوری سے 31 مئی تک پاک فوج نے بلوچستان میں خوارج کے خلاف مختلف کارروائیوں کے دوران 66 دہشت گردوں کو ہلاک، 27 کو زخمی اور 4 کو زندہ گرفتار کیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








