بھارتی کامیڈین سنیل پال نے شاہ رخ خان اور عامر خان کے ساتھ کام کرنے کا اپنا تجربہ شیئر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ انہیں بالی ووڈ کے مشہور خانز کے ساتھ کام کرنا کیسا لگتا ہے۔
سنیل پال نے اپنے عروج میں مداحوں کو بھرپور محظوظ کیا، بالی ووڈ ببل کے ساتھ خصوصی بات چیت میں انہوں نے اس وقت کو یاد کیا جب وہ شاہ رخ خان اور عامر خان کے ساتھ دوروں پر گئے تھے۔
انھوں نے بتایا کہ وہ سنگاپور کے دورے کے لیے گئے تھے جہاں مورانی برادران نے انھیں 20000 ادا کیے تھے۔وہاں کے ایک اسٹیڈیم میں ایک شو منعقد کیا گیا تھا اور مجھے یاد ہے کہ اس تقریب کے بعد شاہ رخ نے مجھ سمیت ہر فنکار کو سامعین سے متعارف کرایا۔
انہوں نے گنیش ہیگڑے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھی وہاں موجود تھے جنہوں نے انہیں گرین روم میں آنے اور شاہ رخ خان کے سامنے پرفارم کرنے کو کہا۔شاہ رخ اپنے ہاتھ میں شراب اور سگریٹ لے کر کمرے میں داخل ہوئے اور میں نے ان کے سامنے ان کے مشہور مکالموں کی نقل کرنا شروع کر دی۔
انہوں نے بتایا کہ کس طرح آریان نے شاہ رخ کے ساتھ اس ٹور میں شرکت کی تھی اور جب میں ان سے ملا تو وہ ایک چھوٹا لڑکا تھا۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ ان کے ساتھ رابطے میں ہیں تو سنیل پال نے کہاکہ میں زیادہ رابطے میں نہیں ہوں کیونکہ ہر کوئی اپنی زندگی میں مصروف ہے لیکن میرا خیال ہے کہ ہم جب بھی ملیں گے، چاہے وہ مجھے پہچانیں یا نہ پہچانیں، ان کا رویہ ایک جیسا ہی ہوگا۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کس طرح شاہ رخ خان اپنے ایک اسٹاف ممبر سے ملنے جاتے تھے جو ان کی پڑوس کی کچی آبادی میں رہتا تھا۔ شاہ رخ خان خاص مواقع پر 4-6 مہینوں میں ایک بار ان سے ملنے جاتے تھے۔
عامر خان کے بارے میں بات کرتے ہوئے کامیڈین کا کہنا تھا کہ ’مجھے یاد ہے جب ’لگان‘ کے ٹور کے لیے جانا تھا جہاں عامر خان موجود تھے، اس دوران ’دل چاہتا ہے‘ اور ’لگان‘ زبردست ہٹ ہوئیں۔
کامیڈین کے مطابق انہیں بتایا گیا کہ عامر ٹور سے پہلے آڈیشن لیں گے کیونکہ ان کی اجازت کے بغیر کچھ نہیں ہوتا۔
انہوں نے کہا، ’’آشوتوش گواریکر نے میرا عامر سے تعارف کرایا اور میں نے اپنے عمل کی نقل کی جس کے دوران میں نے عامر کے بارے میں مشاہدہ کیا کہ کیا وہ قبول کرنے یا مسترد کرنے کے بارے میں سوچے بغیر میرا اعتماد بڑھانے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے تھے‘‘۔انہوں نے مزید کہا کہ عامر خان خوش قسمتی سے پہلے پنچ پر ہنس پڑے اور انہیں ٹور پر لے جانے پر رضامند ہوگئے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








