معروف اداکار شان شاہد اور میرا کی نئی فلم سائیکو کا تجسس سے بھرپور ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے جبکہ یہ فلم عیدالاضحیٰ کے موقعے پر سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق فلم سائیکو کی کراچی میں منعقد کی گئی تقریب رونمائی میں فلم کی مرکزی کاسٹ شریک ہوئی جس میں شان داہد اور میرا کے علاقہ صنم حسین اور شبیر جان شامل تھے۔ اس موقعے پر گفتگو کرتے ہوئے شان شاہد نے کہا کہ جب بھی کراچی آتا ہوں تو یہ احساس ہوتا ہے کہ بہت کچھ ہونے والا ہے۔
گفتگو کےد وران شان شاہد نے کہا کہ کراچی ہمیشہ سے تخلیقی کام کو سب سے پہلی پذیرائی دیتا ہے، لوگ ملک بھر سے یہاں کام کیلئے آتے ہیں۔ فنکار جب ارتقائی مراحل سے گزرتے ہیں تو اپنے فن کو نئے انداز میں آزمانا چاہتے ہیں۔ فلم اسکرین کے بڑے میڈیم میں وسیع امکانات موجود ہیں۔
اداکارہ میرا نے کہا کہ ہم نے ایک خواب دیکھا تھا جو فلم سائیکو کی صورت میں حقیقت بن گیا۔ فلم مکمل طور پر شان شاہد کا آئیڈیا ہے۔ انہوں نے پاکستان فلم انڈسٹری کیلئے شاندار فلم بنائی۔
اس موقعے پر سینئر فنکار شبیر جان نے بھی گفتگو میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ میں گزشتہ 40 سال سے شوبز سے وابستہ ہوں اور مجھے اکثر ٹی وی تک محدود نہ رہنے کا مشورہ دیا جاتا تھا۔ کہا جاتا تھا کہ فلم میں بھی کام کریں، تاہم اس وقت تک سنجیدہ فلمی پیشکش کم ہی ہوئی تھی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








