مونی رائے سے علیحدگی: ایسی کہانیاں گھڑی جارہی ہیں جن کی کوئی حقیقت نہیں۔سورج

تازہ ترین

تازہ ترین

مونی رائے
(فوٹو: آن لائن)

معروف بھارتی فکارہ مونی رائے کی شوہر سے علیحدگی کے بعد میڈیا رپورٹس میں کی گئی قیاس آرائیوں پر ردِ عمل دیتے ہوئے شوہر سورج نامبیار کا کہنا ہے کہ ایسی کہانیاں گھڑی جارہی ہیں، جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

تفصیلات کے مطابق اپنی انسٹاگرام اسٹوریز کے ذریعے سورج نامبیار نے تمام افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ہماری علیحدگی پر جو بے بنیاد رپورٹس سامنے آگئی ہیں، وہ غلط اور بدنیتی پر مبنی ہیں۔ نان نفقے پر تنازعے اور کسی تیسرے شخص کے عمل دخل کا کوئی وجود نہیں۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سورج نامبیار کا ماننا ہے کہ افواہوں کے ذریعے دو ایسے افراد کو بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جنہوں نے صرف اتنا کہا تھا کہ انہیں اکیلا چھوڑ دیا جائے۔ سورج نامبیار نے کہا کہ مونی رائے اور میں نے خود کو وقار کے ساتھ سنبھالا ہے اور میڈیا سے بھی یہی توقع رکھتے ہیں۔

سورج نامبیار نے کہا کہ ہمیں میڈیا سے توقع ہے کہ وہ ہماری عزتِ نفس کا احترام کرے گا۔ بعض میڈیا ادارے ایسی کہانیاں گھڑ رہے ہیں جن کی کوئی حقیقت نہیں۔ بغیر کسی تصدیق کے ایسی نیوز اسٹوریز شائع کرنا انتہائی غیر منصفانہ ہے۔ سب سے درخواست ہے کہ ہم دونوں کو پرسکون انداز میں آگے بڑھنے دیا جائے۔

Related Posts