پاکستان کو میچ جیتنے کیلئے امریکا کو اچھا ہدف دینا ہوگا، وسیم اکرم

تازہ ترین

تازہ ترین

وسیم اکرم
(فوٹو: آن لائن)

قومی ٹیم کے سابق کپتان اور کرکٹ کمنٹیٹر وسیم اکرم نے کہا ہے کہ پاکستان کو میچ جیتنے کیلئے امریکا کو اچھا ہدف دینا ہوگا۔ انگلینڈ کے خلاف سیریز نے مایوس کیا۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک حالیہ بیان میں وسیم اکرم نے کہا کہ پاکستان اور انگلینڈ کی سیریز کے نتائج سے کوئی خوش نہیں ہوا کیونکہ 4 میں سے 2 میچ نہ ہوسکے اور جو بھی میچ کھیلنے کو ملا، اس میں بھی ہم ہارے، لیکن ورلڈ کپ میں بہتری کی امید ہے۔

بیان میں وسیم اکرم نے کہا کہ امید ہے بابر اعظم کی قیادت میں قومی ٹیم ورلڈ کپ میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ جب بھی ٹیم ورلڈ کپ جیسے عالمی مقابلے کا حصہ بنتی ہے تو وہ جانتے ہیں کہ پہلے 11 کھلاڑی کون سے ہیں، پھر وہ دیگر معاملات کو سمجھتے ہیں۔

سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ قومی ٹیم کو پچز اور کنڈیشن کو مدِ نظر رکھتے ہوئے کھلاڑیوں کا امتزاج تشکیل دینا ہوگا، ٹی 20 کرکٹ میں آئرلینڈ جیسی ٹیم بھی پاکستان کیلئے خطرہ ہوسکتی ہے کیونکہ مختصر فارمیٹ میں ایک اچھا اسپیل بھی گیم کا پانسہ پلٹ دے گا۔

وسیم اکرم نے کہا کہ امریکن کرکٹ ٹیم اچھی ٹیم ہے جس نے 194رنز کا ہدف 17 اوور اور 4 گیندوں میں حاصل کیا۔ اس لیے ضروری ہے کہ پاکستان امریکا کو 190 سے زائد ہدف دے۔میری پسندیدہ ٹیم آسٹریلیا ہے، بھارت، پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے علاوہ سری لنکا اور جنوبی افریقہ اچھی ٹیمز ہیں۔

Related Posts