انسانی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار صارم برنی کا جسمانی ریمانڈ منظور

تازہ ترین

تازہ ترین

صارم برنی
(فوٹو:ڈان)

کراچی: عدالت نے انسانی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار سماجی رہنما صارم برنی کا جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے ملزم کو ایف آئی اے کی تحویل میں دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عدالت نے گزشتہ روز امریکا کی جانب سے انسانی اسمگلنگ کے الزام میں بیرونِ ملک سے کراچی ائیرپورٹ پہنچنے پر گرفتار ہونے والے صارم برنی کو مقدمے سے ڈسچارج کرنے کی استدعا مسترد کردی۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی ہیومن ٹریفکنگ پولیس نے صارم برنی کو گرفتار کرکے مقدمہ بھی درج کیا تھا۔ مقدمے کے متن کے مطابق صارم برنی اپنی غلطی تسلیم کرچکے ہیں۔

تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے صارم برنی کو جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں پیش کیا۔ صارم برنی کے وکیل نے ملزم کو مقدمے سے ڈسچارج کرنے کی استدعا کی جو عدالت نے مسترد کردی۔

ایف آئی اے نے عدالت سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ مقدمے میں صارم برنی سے تفتیش کرنی ہے، عدالت صارم برنی کا جسمانی ریمانڈ منظور کرے۔ عدالت نے صارم برنی کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

Related Posts