سوشل میڈیا پر دلچسپ معلومات تو بہت ہیں تاہم کچھ ایسی ہوتی ہیں جو سوشل میڈیا صارفین کو اپنی جانب متوجہ کر لیتی ہیں۔
موقر آج نیوز کے مطابق حال ہی میں فرانس میں 100 سالہ دلہے اور 96 سالہ دلہن سے متعلق خبر نے سب کی توجہ حاصل کر لی ہے۔
دوسری جنگ عظیم کے حوالے سے فرانس کے شہر میں ایک تقریب منعقد کی گئی، جہاں دوسری جنگ عظیم کے امریکی فوجی ہیرولڈ ٹیرنز اور ان کی محبوبہ جینی سورلن نے شادی کر لی۔
شادی کی تقریب فرانس کے شہر نورمانڈے میں ہوئی۔ الجزیرہ کے مطابق دلہے میاں کی عمر 100 برس ہے جبکہ دلہن کی عمر 96 سال ہے، دوسری جنگ عظیم کی تقریب کے موقع پر یہ لمحہ ہیرولڈ کے لیے بے حد خاص تھا۔
ہیرولڈ ٹیرنز کا اس موقع پر کہنا تھا کہ یہ میری زندگی کا سب سے خاص دن ہے۔ دلہن کا کہنا تھا کہ محبت صرف نوجوانوں کے لیے نہیں ہے۔
شادی کے لیے پتھر سے بنے پرانے زمانے کے کارنٹن ٹاؤن ہال کا انتخاب کیا گیا تھا، جہاں ہٹلر کی فوج کو شکست دی گئی تھی۔
دوسری جانب دلہے میاں کا فلسطین پر جاری ظلم و ستم پر کہنا تھا کہ ہر ایک کی اچھی صحت کے لیے اور دنیا میں امن کی خاطر یوکرین اور غزہ میں جنگ بند ہونی چاہیے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








